Saturday, October 1, 2011

انا للله و انا علیہ راجعون


           انا للله و انا علیہ راجعون
بے حس قوم ، کرپٹ سیاست دانوں ، بے توقیر اور بیکار اسمبلیوں و سنیٹ، بیمار عدلیہ کے مردہ ضمیر 
پر حکومت وقت کا ایک اور تازیانہ ............بد نام زمانہ واجد درانی پہلے تو اپنی سابقہ خدمات کے صلے
میں آئ جی سندھ بنا ئے گئے اور اب انکو آئ بی کا سربراہ بھی بنا دیا گیا ....حکومت وقت کے سرپرستوں 
کو آخر کب خیال آ ئے گا کہ وطن عزیز پہلے ہی انتہائی مشکلات کا شکار ہے جسکا ایک سبب تو پی پی پی 
بذات خود ہے جسکے پاس سوا ئے کرپٹ اورنااہل لوگوں کے کچھ اور نہیں ہے اور دوسرا بڑا سبب پی پی پی 
کے سرپرست ہیں جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں بوجوہ  پی پی پی کوحسب روایات ایک مخصوص دائرہ اختیار
 میں کھل کھیلنے کا موقع دیا تھا - شاید اس میں سرپرستوں کا وہی پرانا طریقہ واردات برسرعمل تھا کہ جب انکے
 لئے پانی سر سے اونچا ہو جا ئے تو اپنے پالتو سیاست دانوں کو آگے کرکے انکو بھی جوتے کھلوانے کی حد تک
 لے جایا جا ئے  تاکہ جب سرپرست خود آ ئیں تو یہ بھولی بھالی اور بے حس قوم انکا پر جوش استقبال کریں -  
 جمہوریت کے نام پر مرکزی اور صوبائی  حکومتیں اپنی اپنی حسب توفیق پاکستان کو کھوکھلا کر چکی ہیں- غریب 
تو  بھوکا مردار ہو چکا ہے ،مڈل کلاس غریب کلاس میں آچکی ہے ، اپر مڈل کلاس بھی غربت کے نشان کو چھو
رہی ہے - سیاست دان اور انکے سرپرست کروڑ پتی سے ارب پتی اور ارب پتی سے کھرب پتی بن رہے ہیں -
           اب بھی نہ اگرجاگے تا حشر تو پھرسونا        یہ حشر بھی دنیا سے پہلے ہی بپا ہوگا 
           دیکھے گی تماشا یہ دنیا تو مزے لے گی      تب خون کے آنسو ہی قسمت کا لکھا ہوگا   

No comments:

Post a Comment