Sunday, September 11, 2011

کراچی کے مسئلے کا فوری حل


کراچی کے مسئلے کا فوری حل                                                  

کراچی کو یاران ابلیس نے کشمیر ،فلسطین ،بیروت اور کربلا بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے - یہ قتل و غارت گری ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے -ابھی قوم کواپنی بے غیرتی ،بے شرمی ،بے حیا ئ اور بےحسی کے سبب بہت کچھ دیکھنا اور بھگتنا ہے - اسکا سد باب اگرفوری نہ کیا گیا تو اتنا خون بہے گا کہ پورا پاکستان لرز اٹھے گا -یہ شرم کا مقام ہے کہ کوئی از خود نوٹس نہیں لیا جارہا ہے -
فی الوقت اسکا حل صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ آرمی  چیف جنرل  کیانی اپنے کور کمانڈرز سے مشوره کرکے کراچی کے کور کمانڈر ،وزیر اعلی اور گورنر سند کی ٹیم بناکر آرمی کو پورے اختیارات کے ساتھ کراچی سے تمام جرائم پیشہ اور قاتلوں کے گروہ اور انکےپولیس اور اےجنسیز میں موجود مدد گار اور انکے سیاسی سرپرستوں(خواہ وہ ام پی اے/ام این اے  ہوں یا وزیر ہوں )  کے خاتمے کا ٹاسک دے دیں- ان اختیارات میں دوسرے شہر یا صوبے میں بھاگ کر جانے والوں کی گرفتاری وہاں کی پولیس کی مدد سے بھی شامل ہو -
ہمارےکچھ  بقراط اس کو ایک آئینی مسئلہ بنا کر پیش کریں گے تو حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ پچپن سال سے اس ملک میں کوئی چیز بھی آئین و قانون کے مطابق نہیں ہوئی ہے- 

محمد اسلم شہاب 

No comments:

Post a Comment